فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہو سکتاہے، سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر بابر غوری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف حکومت کی پالیسی واضح نہیں جبکہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ قائم ہو سکتا ہے۔

ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف حکومت کی پالیسی واضح نہیں، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سالوں میں دہشت گردی کے خلاف کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی جبکہ ہماری حکومت نے یہ پالیسی بنا لی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے۔