لیبی فوج نے مصراتہ میں ترکی کے دو ڈرون طیارے مار گرائے

Libya

Libya

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں لڑنے والی فوج نے مصراتہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران ترکی کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

لیبی فوج کی طرف سے جمعہ کے روز کی گئی ایک کارروائی میں بوقرین، السدادہ، الوشکہ، وادی زمزم اور الھیشہ میں قومی وفاق حکومت کی پیش قدمی روکتے ہوئے اسے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اس دوران لیبیا کی نیشنل آرمی نے جنگی طیاروں کی مدد سے ترکی کے دو مسلح ڈرون طیارے بھی مار گرائے۔

خلیفہ حفتر کی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو مصراتہ میں حکومت نواز ملیشیا کے خلاف کی گئی کارروائی میں اسے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے جب کہ قومی فوج کو مصراتہ کے محاذ جنگ میں اہم کامیابی ملی ہے۔