ارسلان افتخار کو عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم

Arsalan Iftikhar, Imran Khan

Arsalan Iftikhar, Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بیٹے نے ان کے کاغذات نامزدگی کی نقول طلب کی تھیں۔

ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن کو 1200 روپے کی فیس بھی جمع کرا دی ہے۔

فیس عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور دیگر دستاویزات کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کیلئے جمع کرائی گئی ہے جس کے بعد ارسلان افتخار کو عمران خان کی مطلوبہ دستاویزات دے دی ہیں۔