ارشد پپو قتل کیس: عزیر بلوچ کے وارنٹ گرفتاری جاری

 Aziz Baloch

Aziz Baloch

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی جج خالدہ یاسین کے روبرو ارشد پپو قتل کیس میں گرفتار ملزمان شاہجہاں بلوچ، زبیر بلوچ، ذاکر ڈاڈا، عبدالرحمان، انسپکٹر یوسف اور سابق ایس ایچ او چاکیواڑہ انسپکٹر جاوید کو پیش کیا گیا۔

خاتون جج خالدہ یاسین نے ملزم شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ارشد پپو کے قتل کے وقت ملزم جیل کے بجائے لیاری جنرل ہسپتال میں تھا جہاں سے اس نے دیگر ملزموں کو ہدایت جاری کی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے زیر حراست ملزموں کو جیل بھیج دیا۔