ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ وارنٹ گرفتاری جاری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں ملوث عزیر بلوچ، بابا لاڈلہ اور دیگر کیایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جی خالدہ یاسین کی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزموں کے خلاف اخبارات میں اشتہارات کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ملزموں کے خلاف 12 ستمبر تک اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کی جائے۔