اروند کیجریوال کو تھپڑ مارنے والے رکشا ڈرائیور نے معافی مانگ لی

Arvind Kejriwal

Arvind Kejriwal

نئی دہلی (جیوڈیسک) کل تھپڑ مارنے والا آج ہاتھ جوڑے کھڑا ہے ، یہ کرشمہ بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کا ہے جو تھپڑکھانے کے بعد بھی عام آدمی بن کر پہنچ گئے، اس رکشہ ڈرائیور کے پاس اوراس کی معافی بھی قبول کرلی۔

دریں اثناء اروندکجریوال نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک پیغام میں کہا میرے مخالفین جتنا مرضی چاہیں مار لیں وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ انھوں نے کہااگرتشددہی مسائل کاحل ہے تومیرے مخالفین مجھے وقت اورجگہ بتادیں میں وہاںآ جائوں گااور مجھے جتنامرضی مارلیں لیکن وہ سچ بات کہنے سے کبھی نہیں ڈریں گے۔ انھوں نے کہا مجھ پرمسلسل حملے اپنے مقاصد سے نہیں ہٹاسکتے۔