اصغر کالونی اور رانا کالونی میں گلیوں کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ فنڈ مہیا کیے جائے گے

گوجرانوالہ : اصغر کالونی اور رانا کالونی میں گلیوں کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ فنڈ مہیا کیے جائے گے اور علاقے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما سلمان خالد پومی بٹ نے حلقہ کے ایک وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری عمران خالد بٹ عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں ملاقات کرنے والے وفد میں سخی حسین چہل، اللہ رکھا مہراور انجمن تاجراں کے راہنما ڈاکٹر رانا عظمت جاوید بھی شامل تھے۔