ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت جائیگی

Lahore Cycling Champion Ships

Lahore Cycling Champion Ships

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان نیشنل سائکلنگ ٹیم مارچ میں بھارتی شہر نئی دہلی میں ہونے والی ایشین سائکلنگ چیمپین شپ کے دوران ایکشن میں نظر آئے گی۔ چمپئن شپ کا انعقاد پانچ سے سترہ مارچ کے درمیان ہوگا۔

چمپئن شپ میں حصہ لینے سے قبل پاکستانی سائکلسٹ لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نیشنل سائکلنگ ٹیم کو ایونٹ کے لئے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

پاکستان سائکلنگ فیڈیریشن کے سیکریٹری اظہر علی نے بیان میں کہا کہ فروری سے لاہور میں ہونے والی 60 ویں نینشل سائکلنگ چیمپین شپ میں حصہ لینے والے تمام سائکلسٹس کی کارکردگی کو کلوسلی مانیٹر کرنے کے بعد ایشین چیمپین شپ کے لئے پاکستانی دستے کا اعلان کیا جائے گا۔