ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کی پیشکش کردی

Asian Development Bank

Asian Development Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ستمبر سے پہلے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر تک کا ادھارفراہم کرنے کی پیشکش کردی جو پرانے بیرونی قرضے چکانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 40 سے 50 کروڑ ڈالر دے سکتا ہے۔

یہ رقم ستمبر میں آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی ممکنہ منظوری سے پہلے پاکستان کو مل سکتی ہے۔ پاکستان اس رقم سے پرانے بیرونی قرضوں کی ایسی قسطیں چکانے کا ارادہ رکھتا ہے جو ستمبر سے پہلے واپس کرنی ہیں۔ قرض سے ملکی زرمبادلہ زخائر میں تیز کمی پر قابو پایا جاسکے گا اور روپے پر دباو کم ہو گا۔ گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تقریبا 5 فی صد کا اضافہ ہو چکا ہے۔