اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، انٹر بینک میں روپیہ مزید کمزور

Open Market

Open Market

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں عوام کیلئے ڈالر سستا ہوگیا، دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے نے مزید کمزور دکھائی اور ڈالر نے نیا ریکارڈ بنا لیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوگیا۔ عوام کو ایک ڈالر 104 روپے میں دستیاب ہے۔ ڈیلرز کہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ رقم بھجوائے جانے اور عوام کی جانب سے فروخت کے باعث ڈالر سستا ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا ہے اور ڈالر کی قدر 21 پیسے اضافے کے ساتھ 101 روپے 31 پیسے کے نئے ریکارڈ پر جاپہنچی ہے۔ ماہرین کے مطابق قدر میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات، بچوں کا دودھ اور غذائی اشیا سمیت تمام درآمدی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔