آصف زرداری کیخلاف نیب نے پانچ کیسز دوبارہ کھول دیئے

 Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف کیسز دوبارہ کھول دیئے۔ احتساب عدالت نے 5 ریفرنسز میں پراسیکیوٹر جنرل نیب کو طلب کر لیا ہے۔

سابق صدر کے خلاف ایس جی ایس، کوٹیکنا، ارسس ٹریکٹر، پولو گراونڈ اور ناجائز اثاثہ جات کے ریفرنس کھولے گئے ہیں۔ آصف زرداری کے صدارتی استثنی کے باعث ریفرنس التوا میں رکھے گئے تھے اور ان کی صدارت کی مدت ختم ہوتے ہی دوبارہ کھول دیئے گئے۔

احتساب عدالت نے ریفرنس دوبارہ کھولنے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور آصف زرداری اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر سابق صدر کا استثنی ختم ہونے کے حوالے سے آگاہ کریں۔ تین دن پہلے سوئس حکام نے آصف زرداری کے خلاف کیس دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔