آصفہ بڑی ہوگئیں، ٹنڈو اللہ یار میں ووٹ رجسٹر کرا لیا

Asifa Bhutto

Asifa Bhutto

ٹنڈو الہ یار (جیوڈیسک) ٹنڈو الہ یار شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو نے اپنے ووٹ کا اندراج ضلع ٹنڈوالہ یار میں کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے دکھ دردکے ساتھی ہیں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آصفہ بھٹو، فریال تالپور، شرجیل میمن ،شرمیلا فاروقی ٹنڈوالہ یار پہنچے تو مقامی قیادت اورپی پی رہنماوں نے ان کا استقبال کیا گیا۔

آصفہ بھٹو نے ذرئع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دکھ درد میں ان کے ساتھ رہیں گے، کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ فریال تالپرنے کہا کہ ٹنڈوالہ یار کے عوام پی پی سے محبت کرتے ہیں اسی لئے یہاں کی تینوں نشستیں پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔