چوہدری اسلم پر حملہ كرنے والے شخص كی نشاندہی ہو گئی، چوہدری نثار

Chaudhry Nisar Ahmad

Chaudhry Nisar Ahmad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے كہا كہ چوہدری اسلم پر حملہ كرنے والے شخص كی نشاندہی ہو گئی ہے اور ہم بم دھماكا كرنے والے شخص كے خاندانی پس منظر تک پہنچ چكے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ انٹیلی جنس اور سیكیورٹی اداروں نے حملہ کرنے والے شخص کے جو كوائف جمع كئے ہیں وہ سندھ حكومت كو منتقل كئے جا رہے ہیں، 2 دن میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور دھماکے میں ملوث شخص تک رسائی ممكن ہو جائے گی۔

انہوں نے كہا كہ ابھی صرف اس شخص کی نشاندہی ہوئی ہے جو دھماکے میں ملوث تھا تاہم ابھی یہ كہنا قبل از وقت ہو گا كہ دھماكے كے پیچھے کونسا گروپ یا افراد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قتل و غارت اور بدامنی پھیلانے والوں كا ہر مقام پر پیچھا کیا جائے گا اور اس حوالے سے انٹیلی جنس اور سیكیورٹی ادارے اپنا کام مستعدی سے ادا کر رہے ہیں۔