متحدہ کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بنچوں کیلئے درخواست

Nabeel Gabol

Nabeel Gabol

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کیلئے علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک سینیٹ میں قائد ایوان اور اسحاق ڈار اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے نبیل گبول اور ایس اقبال قادری نے نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے ایم کیو ایم کو اپوزیشن بینچوں پر نشستیں الاٹ کی جائیں۔ ایم کیو ایم نے سینیٹ میں بھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی درخواست دے دی ہے۔

دوسری جانب فاروق ایچ نائیک نے سینیٹ میں قائد ایوان کے عہدے سے استعفی پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔ اسحاق ڈار بھی قائد حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سینیٹ میں آئندہ قائد ایوان مسلم لیگ نون کا ہو گا جبکہ اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی سے ہو گا۔