اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 20 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 20 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے معطل ہونے والے ارکان کی رکنیت بحال کر دیا۔ لیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے ارکان کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بحال ہونے والے ارکان پارلیمنٹ میں فیصل رضا عابدی، شاہ جہاں بلوچ، علیزے اقبال حیدر، عبدالرحمان کانجو شامل جبکہ معطل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان مسعود شفقت، علی عباس، وحید اصغر ڈوگر، عبدالمجید خان نیازی کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔

بحال ہونیوالے سندھ اسمبلی کے ارکان میں بشیر احمد ہالیپوتہ، جمیل احمد بھرگری، ثانیہ اور مکیش کمار چالہ شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے بحال ہونے والے ارکان میں محمد عارف، محمد خان بہادر، محمد زاہد درانی، افتخار علی مشوانی، ضیااللہ خان بنگش، سردار ظہور احمد جبکہ بلوچستان اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ بھی بحال ہونے والوں میں شامل ہیں۔