انجمن حیات الاسلام 1932 سے یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے

Sindh

Sindh

سندھ (جیوڈیسک) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار سیدہ شہلارضا نے انجمن حیات الاسلام کراچی میں غریب، نادار اور مستحقین میں امدادی زکوا چیک اور رمضان راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ غربت و بھوک کے خاتمے کیلئے جہاد کرنا ہو گا۔

نیکی اور خیرکے کاموں میں حصہ لینا اسلام کا پسندیدہ عمل ہے، انہوں نے انجمن حیات الاسلام کی قدیم سماجی و فلاحی سرگرمیوں پر ادارے کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب نے کہا کہ اسلام ہر مستحق کی ضرورت پوری کرتا ہے جس کا واضح ثبوت اسلام کا نظام زکوا ہے جو کہ غریبوں، مظلوموں اور محروموں کے حقوق کا ضامن ہے، انہوں نے بتایا کہ انجمن حیات الاسلام کے تحت 1932 سے غریب و مستحق اور یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔