پی ٹی آئی لوڈ شیڈنگ کیخلاف آج پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کریں گی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج پشاور میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران خیبر پختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پشاور میں پیر کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ان مظاہروں کی قیادت وزیراعلی خیبر پختونخوا کریں گے اور اس دوران مطالبات نہ پورے کئے گئے تو واپڈا دفاتر کا گھیرا بھی کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنماں کا کہنا تھا کہ بجلی خیبرپختونخوا میں پیدا ہو رہی لیکن فراہم پنجاب کو کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈو کو تیس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا لیکن اب تک ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی گئی۔

تحریک انصاف کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ شیڈو کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔ تحریک انصاف کے مظاہروں کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہ طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لئے وقت چاہیئے۔