انجمن حقوق نوجوانان کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں،خالد مجید بٹ

لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)انجمن حقوق نوجوانان کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار صدر انجمن حقوق نوجوانان لالہ موسی خالد مجید بٹ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کا عزم لے کر میدان میں اترے ہیں ہم لالہ موسی اور اس کے گردونواح کے نوجوانوں کو میدان میں اترے ہیں ہم لالہ موسی اور اس کے گردونواح کے نوجوانوں کو متحد کریں گے کیونکہ کسی بھی معاشرے میں نوجوان نسل ہی انقلاب لا سکتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لالہ موسی اور اس کے گردونواح سے سینکڑوں نوجوان انجمن حقوق نوجواناں میں ذوق و شو ق سے شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انشا اللہ انجمن حقوق نوجوانان لالہ موسی صرف لالہ موسی میں ہی نہیں بلکہ مرکزی تنظیم بن کر ابھرے گی۔