آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت صوفی باصفا صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت انعقاد پذیر ہوئی

گجرت (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت انعقاد پذیر ہوئی۔

محفل پاک میں صاحبزادہ پیر سید عمران عباس بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید کامران الحسن شاہ بخاری قادری اور صاحبزادہ پیر سید شہزاد محمود علی بخاری قادری نے خصوصی شرکت کی ، محفل پاک کا باقاعدہ آغاز پرنسپل دارالعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔

جس کے بعد ملک کے ممتاز ثناء خوان مظہر عزیز قادری ، ڈاکٹر محمد ایوب قادری ، صوفی محمد احسان ، مظہر اقبال ، حافظ محمد وقاص قادری ، حافظ محمد عدیل قادری اور حافظ محمد بلال قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا ، جبکہ حضرت علامہ صاحبزادہ یر سید فیضان الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔

بعد ازاں و سلام کے بعد پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی دعا فرمائی اور لنگر تقسیم کیا ، محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائیوں ، مریدوں اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔