ہاناو کا حملہ وحشیانہ عمل تھا: جرمن صدر

Frank-Walter Steinmeier

Frank-Walter Steinmeier

ہاناؤ (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے شہر ہاناؤ کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں تقاریب کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد شہروں میں سیاستدانوں، شہریوں اور کلیسے کے نمائندوں نے دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے اسے دہشت گردی کی ایک وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔

چانسلر انگیلا میرکل نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کی شام ہاناؤ میں ایک شخص نے دو حقہ بارز پر فائرنگ کرتے ہوئے نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

بعد ازاں مبینہ حملہ آور نے اپنی اور اپنی والدہ کی جان بھی لے لی تھی اور ان دونوں کی لاشیں ان ہی کے گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔