ممکنہ حملے کا خطرہ: یوکرین نے روس کی جانب جھکنا شروع کردیا

Ukraine War

Ukraine War

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس کے ممکنہ حملے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر یوکرین نے روس سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے آئندہ 48 گھنٹوں میں یورپی سکیورٹی گروپ کےساتھ مل کر روس سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین کشیدگی کے خاتمے کے لیے برطانوی وزیراعظم رواں ہفتے عالمی رہنماؤں سے مذاکرات کریں گے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہناہے کہ بورس جانسن اتحادیوں سے مل کر کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں گے جب کہ یوکرین پر حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔

ادھر کینیڈا نے اپنے کچھ فوجیوں کو عارضی طور پر یوکرین سے یورپ منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔