حملے کا خطرہ، سب جیل چارسدہ کی سیکورٹی انتہائی سخت

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر سب جیل چارسدہ کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، جیل کی عمارت پر مورچے بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سب جیل چارسدہ پر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ سب جیل اور اس سے ملحقہ اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کی ایلیٹ فورس سمیت 97 اہلکار تعینات کیے ہیں جو جدید اور خودکار اسلحے سے لیس ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔