اٹارنی جنرل نے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کیلئے سپریم کورٹ سے 48 گھنٹے مانگ لیے

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم توہین عدالت کیس میں جسٹس جواد ایس خواجی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو اٹارنی جنرل سلمان اسلم نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اڑتالیس گھنٹے میں قانون سازی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے میں ہمیں خوشی ہے نہ ہی انا، ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیرافگن نے بتایا کہ اگر ترمیم شدہ کنٹونمنٹ بورڈ آرڈیننس جاری ہو جائے تو انتخابات کرا سکتے ہیں۔

بورڈ ایکٹ انیس سو چوبیس کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتا۔ جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ کنٹونمنٹ انتخابات بلدیاتی الیکشن سے منسلک نہیں۔

توہین عدالت کے نوٹسز سے جمہوریت غیر مستحکم نہیں ہوتی، ذمہ داری نبھا رہے ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ عدالت اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔