آڈٹ نہ کرانے والے محکموں کے سربراہ تبدیل کردوں گا، چودھری نـثار

 Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھر ی نثار علی خان نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ کرانے والے محکموں کے سربراہوں کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے آڈٹ نہ کرانیوالے محکموں کا نوٹس لے لیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے منسلک محکمے آڈٹ کرانے کا آئینی تقاضا پورا کریں۔

آڈٹ سے انکار کرنیوالے محکموں کے سربراہ کو تبدیل کر دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے منسلک محکمے حساب دینے کے ذمہ دار ہیں، محکمے شفافیت کی مثال قائم کریں۔