آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

Australia

Australia

ڈھاکا (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے انگلینڈ کوشکست دے کر تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا ،جیت کے بعد آسٹریلوی خواتین ٹیم نے خوب ہلا گلہ کیا۔

شیر بنگلہ کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں انگلش ٹیم محتاط آغاز کے باوجود لڑکھڑاگئی ، ہیتھرنائٹ کے علاوہ کوئی بھی پلیئرجم کرنہ کھیل سکی،نائٹ نے 29 رنزبنائے۔بیس اوورزمیں انگلش ٹیم 105 رنزبناسکی۔

سارہ کوئٹے نے تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسٹریلوی ٹیم کوٹارگٹ حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی،میگ لے ننگ کے 44 اورایلیزیپیری کے 31 رنز نے ٹیم کوہدف تک پہنچادیا۔جیت کے بعد فاتح کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔آسٹریلیا کی ٹیم مسلسل تیسری باریہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔