آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

Australia Forests Fire

Australia Forests Fire

سوان (جیوڈیسک) مغربی آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، درجنوں فائر فائٹرز، ہیلی کاپٹرزاور طیاروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش میں ہیں۔

سوان اور وانیرو میں تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی ہے۔ آگ سے سات گھر اور چھ ہزار چھ سو ہیکٹر رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ ایک فائر فائٹربھی زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق سو گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔