فرانس میں دہشتگردی کیخلاف لاکھوں شہریوں کا سڑکوں پر احتجاج

Protest France

Protest France

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں دہشت گردی کے خلاف لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، پیرس میں آج ہونے والی ریلی میں برطانیہ اور ترکی کے وزرائے اعظم اور جرمن چانسلر سمیت کئی ملکوں سے رہنما شریک ہوں گے۔

فرانس میں دہشت گرد حملوں میں سترہ افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی رہنما اظہار یکجہتی کے لیے پیرس پہنچ گئے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ، جرمن چانسلر اینجلا مرکل ، ترکی کے وزیر اعظم ، فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم پیرس میں ہونے والی بڑی ریلی میں شرکت کریں گے جس میں دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ریلی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دو ہزار پولیس افسران اور تیرہ سو فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ ریلی کا آغاز عالمی وقت کے مطابق دو بجے ہوگا۔