طرابلس : کافی کیفے میں دو خود کش دھماکے ، سات افراد ہلاک

Tripoli

Tripoli

طرابلس (جیوڈیسک) لبنان کے شمالی شہر طرابلس کے ایک کافی کیفے میں دو خود کش دھماکوں میں سات افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق طرابلس کے علاقے جبل محسن میں ایک خود کش حملہ آور نے کیفے کے اندر اور دوسرے نے باہر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔