اوہیو : آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

Fire

Fire

اوہیو (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوہیو کے شہر لیما میں خام تیل صاف کرنے والے کارخانے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔

حکام کے مطابق دھماکہ کارخانے ہسکی انرجی میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہوا ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکہ آئسو کریکر یونٹ میں ہوا جہاں چھبیس ہزار بیرل یومیہ تیل صاف کیا جاتا ہے۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔