آسٹریا کا ایران کیلئے فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان

Air Service

Air Service

تہران (جیوڈیسک) وسطی یورپ کے ایک اہم ملک جمہوریہ آسٹریا نے آئندہ ماہ سے ایران کے ساتھ اپنی فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں موجودہ استحکام کے بعد کئی یورپی ملکوں نے فضائی سروس بحال کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ ان میں جمہوریہ آسٹریا بھی شامل ہے جس نے گیارہ مارچ سے اپنی فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک ایرانی اخبار نے وزیر برائے شہری ہوا بازی محمد کود کرامی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آسٹریا کی سرکاری ایئر لائن جلد ہی ایران کے لیے ہفتے میں پانچ پروازیں شروع کرے گی۔ ادھر ایرانی فضائی کمپنی نے بھی آسٹریا کے ساتھ پروازوں کا سلسلہ بحال کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔

تہران ائیر لائن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی سروس جنوری 2013ء کو بعض تجارتی تنازعات کی بناء پر تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔

فضائی سروس کی معطلی ایک بنیادی وجہ تہران کے خلاف عالمی اقتصادی پابندیاں بھی قرار دی جاتی ہے۔