عوامی نیشنل پارٹی کی تمام تنظیمی کمیٹیاں تحلیل، انتخابات تک عبوری کمیٹی قائم

Haji Adeel

Haji Adeel

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے تمام تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر دیں، پارٹی کے اندر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے، اس بات کا علان صدر اے این پی اسفند یار ولی نے حاجی عدیل کے ہمرا ہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اسفند یار کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ازسر نو تنظیم سازی کی جائے گی۔

پارٹی کے اندر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے، انتخابات تمام پارٹی عہدوں پر دوبارہ ہوں گے۔ پارٹی انتخابات تک عبوری کمیٹی قائم کردی گئی۔ حاجی عدیل کی زیرصدارت 5 رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اسفند یار نے عام انتخابات میں شکست پر کہا کہ انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں اس کے با وجود نتائج کو تسلیم کیا۔