ایمن سلیم کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان

Ayman Saleem

Ayman Saleem

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی ٹی وی ادکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام کے پیغام میں کہا کہ وہ انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور شوبز میں آنے کے بعد ان کا بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ورات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے بھی موازنہ کیا جاتا رہا اور دونوں کو ہم شکل قرار دیا گیا۔