آزاد کشمیر: ضلع باغ، گھر میں دھماکے سے دو خودکش بمبار ہلاک

Azad Kashmir

Azad Kashmir

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ایک گھر میں دھماکا ہونے سے دو مبینہ خود کش بمبار ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں ڈوگہ راولی میں پولیس کی وردی پہنے پانچ مشتبہ افراد ایک شخص ارشد کے گھر میں گھس گئے۔ گھر والوں کے شور پر اہل علاقہ جمع ہو گئے۔

شور پر مبینہ حملہ آوروں نے دھماکا کر دیا جس سے دو مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزموں کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔