آزاد کشمیر، سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 138 غیر ملکی گرفتار

Security Forces

Security Forces

مظفرآباد (جیوڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد آزاد کشمیر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 138 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے 80 اور دھیر کوٹ سے 41 ، راولاکوٹ سے 8 اور مظفرآباد سے 10 افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار غیر ملکیوں کے پاس سفری دستاویزات اور رہائشی پرمٹ نہیں ہیں۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے دیہی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے جبکہ گرفتار افراد سے کئی افراد کو پوچھ کچھ کے بعد علاقہ بدر کر دیا گیا ہے۔