آذربائیجان، قاراباغ جنگ میں فتح کے قریب پہنچ چکا ہے، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اپنی سر زمین کو آرمینی قبضے سے نجات دلانے کی جنگ کرنے والا آذربائیجان اپنی فتح کے قریب پہنچ چکا ہے۔

صدر ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی کے قاہرامان مراش میں 7 ویں ضلعی کنونشن سے خطا ب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ حقوق کی حقیقت کی راہ کو اپنایا ہے۔ ہماری قوم نے سامراجی طاقتوں کی حق تلفیوں کے برخلاف ہمیشہ اپنے دوستوں کا ساتھ دیا ہے۔ شام اور لیبیا کی طرح ہم نے آذربائیجان میں بھی اسی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

اپنے خطاب میں آذربائیجان کے آرمینیا کے خلاف جنگ میں فتح کے قریب ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح صدر الہام علی یف سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی، مثبت پیش رفت سے آگاہی نے ہمیں مسرت دلائی ہے۔ فتح انشااللہ ہمارے قدم چومے گی۔

آذری عوام تیس سال قبضے کے باعث اپنے وطن سے بچھڑے رہے لیکن اب یہ آزاد ہوں گے۔

انہوں نے لیبیا، آذربائیجان اور شام میں ظالموں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر عمل پیرا رہنے کی توضیح کرتے ہوئے بتایا کہ میں نومبر کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مراش علاقے کا دورہ کروں گا ، ہم مادر وطن۔ بچہ وطن کی یکجہتی کا وہاں پر مل کر اظہار کریں گے۔