اذلان شاہ ہاکی: پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ بھی ہار گیا

Pakistan Hockey

Pakistan Hockey

پاکستان (جیوڈیسک٩اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں پوزیشن کے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز تو پاکستان نے اچھا کیا لیکن وہ اس برقرار نہ رکھ سکے۔ محمد عمران نے آٹھویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ جسے دو منٹ بعد ہی روپیندر پال سنگھ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ ہاف کے اختتام سے چند لمحات قبل بھارت نے دوسرا گول کردیا۔

دوسرے ہاف میں بھی بھارت نے ابتدا میں ہی گول کرکے مقابلہ تین ایک کیا۔ چھیالیسویں منٹ میں کاشف شاہ نے گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن بھارت نے ایک اور گول کرکے میچ جیت لیا۔ چھ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا نمبر آخری رہا۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں واحد کامیابی نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کی تھی۔