نیشنل رینکنگ اسنوکر:عالمی ایمیچر چیمپیئن محمد آصف کامیاب

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک)نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے دوسرے روز کئی میچز کے فیصلے ہوگئے۔ عالمی ایمیچر چیمپیئن محمد آصف کامیاب رہے، سابق قومی چیمپیئن محمد سجاد کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی میں جاری نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے دفاعی چیمپیئن محمد آصف نے خیبرپختونخواہ کے عامر شہزاد کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چار صفر سے زیر کیا۔ دفاعی چیمپیئن کو پہلے میچ میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔

خیبرپختونخواہ کے رامبیل گل نے سابق قومی چیمپیئن محمد سجاد کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار تین فریم کے فرق سے ہرایا۔دیگر مقابلوں میں اسجداقبال کو بلوچستان کے نجیب اللہ خان کیخلاف واک اوور ملا۔پنجاب کے محمد جاوید نے بلوچستان کے عبدالرحمان کو چار ایک سے مات دی۔عمران شہزاد نے سندھ کے سلطان محمد کو چار صفر سے ہرایا۔ سلطان محمد کو مسلسل دوسری شکست ہوئی ہے۔