بی بی زینب کے مزار پر حملہ اسلام دشمنوں کی سازش ہے، معراج الہدی

Meraj ul Huda

Meraj ul Huda

کراچی (جوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کا کہنا ہے کہ بی بی زینب کے مزار پر حملہ اسلام دشمنوں کی سازش ہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کاکہنا تھا کہ سامراجی قوتیں اسلام و مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور مسلمانوں کے اندر انتشار پیداکر کے امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ مقدس مقامات کی حفاظت اور اتحاد امت کو قائم کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔