بابر غوری نے بھارت میں پھنسے پاکستانی عملے کی خبر کا نوٹس لے لیا

Babar Ghauri

Babar Ghauri

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے بھارت میں پھنسے پاکستانی عملے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ جہاز کے پاکستانی عملے کو نکالنے کیلئے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کو پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر بابر غوری نے وشاکا پٹنم میں پھنسے پاکستانی عملے کو نکالنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے جہاز کے انجنیئر کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے انہیں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان کے5 شہری بھارتی بندرگاہ پر جہاز قبضے میں لیے جانے کے باعث گزشتہ 4 ماہ سے محصور ہیں۔ جہاز میں محصور عملہ کو 6 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں۔ محصور پاکستانیوں میں سے 3 کراچی کے رہائشی ہیں۔