صدر کا جان کیری سے رابطہ ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو فون کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ جان کیری کے منصب سنبھالنے سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کو قریب لانے کے لیے وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ جان کیری نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بطور اتحادی دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں۔