لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کی وجہ سے آج ملک میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ عام ہو چکی ہیں،روحیل اکبر جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات

تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان کے غریب عوام روٹی کپڑا اور مکان کو ترس رہیں ہیں جبکہ دوسری طرف لاہور میں اربوںروپے کے کی لاگت سے بلاول ہائوس تعمیر کرکے قلعے بنائے جارہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کی وجہ سے آج ملک میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ عام ہو چکی ہیں۔

حکمران اپنے مضبوط قلعوں میں بیٹھ کر کس عوامی خدمت کی بات کرتے ہیں اگر آج محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کو ایٹمی قوت نہ بنایا ہوتا تو آج ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا ہوتا۔

اب بھی اگر قوم نے محسن پاکستان کو ملک کا سربراہ نہ بنایا تو پھر ملک کے حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے اور خطرات کو بھانپتے ہوئے کرپٹ حکمران باہر بھاگ جائیں گے جہاں انہوں نے اپنے لیے پہلے ہی سے جائیدادیں بنا رکھی ہیں