پیپلزپارٹی کے بانی راہنماو بزرگ سیاستدان چوہدری صحبت علی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا دوسرے دن بھی تانتا بند

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلزپارٹی کے بانی راہنماو بزرگ سیاستدان چوہدری صحبت علی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا دوسرے دن بھی تانتا بند ھا رہا تعزیت کرنے والوں میں سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان،سابق سینئر وزیر حکومت ملک محمد نواز،وزیر زراعت ماجد خان،وزیر ماحولیات محترمہ شازیہ اکبر ،چیف جسٹس سپریم کورٹ اعظم خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عاشق ،سیکرٹری شاہرات فیاض عباسی ،ایڈیشنل سیکرٹری مالیات ممتاز میر،مشیر حکومت سردار عبدالرزاق خان،وزیر مال چوہدری علی شان سونی۔

مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری سعید احمد،مسلم کانفرنس کے سابق چیف آرگنائزر فداحسین کیانی،جسٹس شریعت کورٹ چوہدری مشتاق احمد،جموںوکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حافظ محمد مقصود،مسلم لیگ ن پنجاب کے راہنما چوہدری عابد رضا،(ر)چیف جسٹس خواجہ شہاد احمد ،سابق وزیر تعلیم فارق طاہر،چوہدری شاہد اقبال ڈڈیال کوآرڈینیٹروزیر اعظم انصرمحمود غزالی،ایڈیشنل سیکرٹری راجہ عبدالرزاق ،ممتاز علی خاکسار،سابق امید وار اسمبلی چوہدری عبدالرزاق،سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمدخان،بشارت عباسی،مشیر حکومت صاحبزادہ ذوالفقار علی ،ر(ر)سیکرٹری چوہدری عنایت اللہ۔

ڈپٹی کمشنر (ر)ارشد محبوب ،سابق چیف جسٹس چوہدری ریاض اختر،ناظم عمارات چوہدری خادم حسین ،پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری عظیم بخش،عبدالمجید چیئرمین KDA،ایڈیشنل کمشنر میرپور راجہ فضل الرحمن ،(ر)محتسب چوہدری محمد رشید ،ایس پی کوٹلی چوہدری منیر،ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری مسعود الرحمن ،سیاسی و سماجی راہنما چوہدری حق نواز گڑھاللیاں،اسسٹنٹ کمشنر چڑھوئی چوہدری محمد ایوب۔

ایکسین چوہدری احمد علی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ محمد الیاس ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد نواز،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی چوہدری شوکت فرید ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر محبوب چوہدری ،چیئرمین راجہ محمد سرور،سابق چیئرمین چوہدری محمد اسلم،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد نسیم ،چوہدری محمد
مقبول سمیت دیگر شامل تھے۔