کسٹوڈین بھمبر کی عمارت کی تعمیر کا ساڑھے پانچ کروڑ کے ٹھیکے کا مک مکا من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دینے کا پلان

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کسٹوڈین بھمبر کی عمارت کی تعمیر کا ساڑھے پانچ کروڑ کے ٹھیکے کا مک مکا من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دینے کا پلان مکمل انجنیئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کو ٹینڈر فارم جاری کرنے کی بجائے آئندہ کاموں میں اکاموڈیٹ کرنے کا لالچ ٹینڈر بھمبر میں باکس کرنے کی بجائے میرپور باکس کرنے کا فیصلہ لاکھوں روپے سالانہ ٹیکس دینے والے ٹھیکیداروں کا مک مکا پر شدید احتجاج۔

تفصیلات کیمطابق کسٹوڈین بھمبر کی عمارت کی تعمیر کاساڑھے پانچ کروڑ روپے کاٹھیکہ دینے کیلئے اعلیٰ حکومتی شخصیات محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹھیکیدار کے درمیان مک مکا ہو گیا اعلیٰ حکومتی شخصیات نے اپنا حصہ وصول کرکے من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دینے کا پلان بنالیا ٹھیکیداروں سے ٹینڈر خفیہ رکھنے کیلئے اخباری اشتہارکو بھی خفیہ رکھا گیا انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کو ٹینڈر کے کمپٹیشن میں شامل کرنے کی بجائے انہیں آئندہ کسی اور کام میں اکاموڈیٹ کرنے کا لالچ دیکر خاموش کروایا جا رہا ہے محکمہ تعمیرات عامہ نے کسٹوڈین بھمبر کی عمارت کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کیلئے ٹینڈر بھمبر میں باکس کرنے کی بجائے میرپور میں باکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاںاعلیٰ حکومتی شخصیات کیساتھ مک مکا کرنے والے من پسند ٹھیکہ دار کو ٹھیکہ دینے کیلئے جہاں تمام پراسیس کو خفیہ رکھنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

وہی ایک ٹھیکہ دار کے تین ٹینڈرفارم رکھ کر اسے ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ ٹھیکیداروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کے درمیان مک مکا کرکے انکی بند ربانٹ کرلی جاتی ہے چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور چیئرمین احتساب بیورو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسٹوڈین بھمبرکی عمارت کی تعمیر کے ٹھیکے کی بندر بانٹ کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔