بدین: ہندو زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 41 مسافر زخمی

Badin

Badin

بدین (جیوڈیسک) بدین میں ہندو زائرین کی بس الٹنے سے 16 خواتین اور 9 بچوں سمیت 41 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ پٹیَل کے قریب بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

زائرین کراچی سے علی بندر کے قریب درگاہ ماٹی ڈھاکن جارہے تھے کہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں سے 16 خواتین اور 9 بچوں سمیت 41 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال بدین منتقل کر دیا گیا ہے۔