بغداد: مختلف مقامات پر3 کار بم دھماکے،33 جاں بحق، متعدد زخمی

Baghdad

Baghdad

عراق میں پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ واقعے میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف مقامات پر 3 کار بم دھماکے میں 33 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک دھماکہ عراق کے شمالی حصے میں ایک بس اسٹیشن کے قریب ہوا۔ جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور اٹھارا افراد زخمی ہوگئے۔

دوسرا دھماکہ سرکاری دفاتر گرین زون کے علاقے میں ایک مزدوروں کے اجتماع کے دوران ہوا۔ جس میں چھ افراد جاں بحق اور تیرہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ بغداد کے مشرقی حصے میں ہونیوالے دھماکے میں سات افراد ہلاک پندرہ زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ دیگر افراد مختلف علاقوں میں ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ان تمام حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔