بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی کا معاملہ، الیکشن کمیشن میں آج اہم جلاس ہوگا

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر بیلٹ پیپرز کی چھپائی وقت پر نہ ہوئی تو بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہو جائیں گے ،مسئلے کا حل نکالنے کے لیے الیکشن کمیشن میں اجلاس آج ہو گا۔ اگر بیلٹ پیپرز نہ ملے تو الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف 50 کروڑ بیلٹ پیپرز کا ہی مسئلہ نہیں، مقناطیسی سیاہی کی دستیابی اور سندھ میں حلقہ بندیوں کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن سندھ نے وقت کا کہا ہے جبکہ سندھ 13 نومبر کو حلقہ بندیاں فائنل کرے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے شیڈول کی حد تک کوئی ایشو نہیں ہے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔