بلوچستان کی تاریِخ میں تعلیم اور اساتذہ کے لیے پہلی بار بہت اچھی پالیسی متعارف کرائی گئی۔ محمد صدیق مدنی

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے سابق ضلعی سنئیر نائب صدر حافظ محمدصدیق مدنی نے ڈائریکٹر سکولز کوئٹہ بلوچستان عبدالواحد شاکر اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ قیادت نے حال ہی میں محکمہ تعلیم بلوچستان میں ٹیچنگ پوسٹوں کے نام تبدیل کرنے اور اپگریڈ کرنے کے لیے سیکرٹری تعلیم کی جانب سے سروس رولز متعارف کرا نے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ نافذ العمل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریِخ میں تعلیم اور اساتذہ کے لیے پہلی بار بہت اچھی پالیسی بنائی گئی ہے.

اس پالیسی متعارف کرنے سے بلوچستان کے تمام اساتذہ کرام کے دل جیت لئے۔ ہم اس تاریخی پالیسی اقدامات اٹھانے پر ڈائریکٹر سکولز کوئٹہ بلوچستان عبدالواحد شاکر اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔امیدکرتے ہیں کہ تعلیم میں مزید بہتری لائیں گے تاکہ صوبہ بلوچستان کے نوجوان نسل میں تعلیم اور شعور اجاگر ہو سکے۔

حافظ محمد صدیق مدنی
سابق ضلعی سنئیر نائب صدر
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ
03337752771
siddique.madani@gmail.com