پہلے GATORADE ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان بیوریج لمیٹیڈ کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “پہلے GATORADE ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2019 ئ”میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں سول باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ڈائو باسکٹ بال کلب کو 41کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے ہمایوں اسلم 12،حسن علی 10اور فیصان شیخ نے10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے فیضان یوسف 15،حمزہ پروانی 13اورحارث خان نے11پوائنٹس حاصل کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیشنل کلب نے مد مقابل کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب کو شاندار کھیل کے بعد 39کے مقابلے میں 45باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی۔

فاتح کلب کی جانب سے عثمان خواجہ 22،محمد حسن اقبال 10 اور حارث شاہد نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شارق سلیمان 15،منیب چنا 11اور رافع صلاح الدین نے 10پوائنٹس حاصل کئے ۔کھیلے گئے دونوں میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفریز عامر شریف ،زاہد ملک اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز طار ق حسین ،ظر اقبال ،راج کمار لکھوانی اور میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر