نواز شریف کے علاوہ اس ملک کا کوئی خیر خواہ نہیں ہے، شبیر انصاری

PML N Sindh

PML N Sindh

کراچی : مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لیئے عذاب مسلسل بن گئی ہے اور جو شخص اس عذاب کے خلاف آواز اٹھا تا ہے اس کی آواز بند کر دی جاتی ہے اب عمران خان کے ہاتھوں پاکستان بچانے کا وقت آگیا ہے، پارٹی رہنماءوں کو گرفتار کر کے مسلم لیگ ن کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، میاں نواز شریف کے علاوہ اس ملک کا کوئی خیر خواہ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ہاءوس سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ ملک پر نوسر بازوں کی حکومت ہے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، موجودہ حکومت میں لوگوں کو پہلے بد نام کیا جا تا ہے اور اس کے بعد بے بنیاد الزامات لگا کرگرفتار کر لیا جاتا ہے جن لوگوں نے اس ملک کی خدمت کی ان لوگوں کو بد نام کرنے کے سلسلے کو بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اصل چور عمران خان کے اردگرد کھڑے ہیں جو ان کو نظر نہیں آ رہے، آئے روز مہنگائی میں اضافہ اور لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور صوبوں پر گیس اور بجلی کے بم گرائے جارہے ہیں اور کہا یہ جاتا ہے کہ یہ گزشتہ ادوار کیوجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ سیلکٹڈد حکومت سے ملک چل نہیں پا رہا اور ان کی نا اہلی کیو جہ سے معاشی حالات دن بدن بد ترین ہوتے جارہے ہیں ، کاروبار ختم اور عوام بیروزگاری کیوجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ، عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اور سنہرے خواب دکھا کر تحریک انصاف نے اقتدار کو تو حاصل کر لیا لیکن اب ان کو بالکل اندازہ نہیں ہے کہ حکومتی امور کو کیسے چلایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس حکومت سے عوام کو نجات دلوائی جائے اورہم بہت جلد میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی حکومت لائیں گے، کیونکہ عوام جانتی ہے کہ اس ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری کی ضمانت مسلم لیگ ن ہی ہے ، اور ایک عام آدمی کی زندگی میں بہتری اور خوشحالی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی آئی ہے اور میاں نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتے ہیں۔