بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی عدم مستقلی کیخلاف احتجاج کی دھمکی

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے 13سو ملازمین عدم مستقلی کے خلاف احتجاج کو وسعت دینے کی دھمکی دیدی۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بی ڈی اے کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ 1300 سو ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

حکومت بی ڈی اے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے نان ڈویلپمنٹ فنڈز کی فوری منظوری اور عارضی ملازمین کی مستقلی کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔